ایشیا کپ ، پی سی بی نے نیا ہائبرڈ ماڈل پیش کردیا

image

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے امید ہے ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی بریج اور بیس بال ٹیم پاکستان آکر کھیلی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کواپنی حکومت سے اجازت نہ ملی تو پاکستان نہیں آئےگی۔ اے سی سی کو ہائبرڈ ماڈل پیش کیا گیا، ہائبرڈ ماڈل کا آئیڈیا سری لنکا اور بنگلہ دیش نے غیرسرکاری طور پر تجویز کیا تھا۔

تحفظات دور کرنے کیلئے نیا ماڈل بھی تجویز کیا ہے، نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت پہلے4میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔فائنل سمیت بقیہ میچز کسی بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ ایک ماہ قبل ہونیوالی میٹنگ میں کہا گیا تھا پاکستان کے بغیر ایشیا کپ نہیں ہوگا، ایشیا کپ کی 80 فیصد آمدنی پاکستان اور انڈیا کے میچز سے ہوتی ہے۔

ہم نے یہاں تک کہا کہ فائنل نیوٹرل وینیو پر ہی ہوگا، ہم ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد کیلئے کافی حل پیش کرچکے ہیں۔

بطور میزبان ہمیں یہ اختیار حاصل ہے کہ دوسرا وینیو کونسا ہوگا، پاکستان کے علاوہ دوسرا وینیو سری لنکا، بنگلہ دیش اور انگلینڈ بھی ہوسکتا ہے،

یو اے ای میں ہمیں کافی زیادہ گیٹ منی مل جائیگی،سری لنکا میں ہمیں کچھ نہیں ملے گا۔

ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کریں گے تو ہی نیوٹرل وینیو کو حتمی شکل دی جائیگی، ہائبرڈ ماڈل تسلیم ہوگا تو نیوٹرل وینیو کو بھی مشترکہ طور پر فائنل کرلیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US