عمران خان کو آج عدالتی مہمان نہ بنایا جاتا تو گرفتار ہوتے، دوبارہ گرفتار کریں گے، رانا ثنا اللہ

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شروع دن سے کہہ رہے تھے یہ ایک فتنہ ہے، ہم عمران خان کو دوبارہ گرفتار کریں گے۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہائی کورٹ ضمانت دے بھی دے تو ہم ضمانت مسترد ہونے کا انتظار کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے واضح طور پر کہا ہائی کورٹ نے عمران خان کو ریلیف نہ دیا تو دوبارہ انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا آج بھی اگر عمران خان کو عدالتی مہمان نہ بنایا جاتا تو گرفتار ہی ہوتے، اسلام آباد ہائی کورٹ تو پہلے ہی کہہ چکا ہے گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ کوئی بھی اب اس عمران خا ن کے حق میں نہیں نکلے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US