2دنوں میں جو دہشتگردی ہوئی وہ اصل میں ملک کے ساتھ غداری ہے ،مولانا فضل الرحمن

image

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کل ہنگامی طور پر پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کیا جا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی کےغنڈوں نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا، کورکمانڈر کے گھر پرحملہ کیا،شہدا کی یاد گاروں پر پتھر مارے گئے۔

ایسا بھارت نے 75 سال میں نہیں کیا جو انہوں نے کر دکھایا ،قومی املاک کو نقصان پہنچایاگیا ہے، 2دنوں میں جو دہشتگردی ہوئی وہ اصل میں ملک کے ساتھ غداری ہے ، ریاست کو ان کے خلاف غداری کا مقدمہ کرنا چاہیے تھا۔

کیا اس سے پہلے کبھی کوئی عدالت کے احاطے سے گرفتار نہیں ہوا ،کیا کسی اور کے ساتھ ایسا رویہ ہوا جو اس مقدس شہری کے ساتھ ہوا ، آج جو فیصلہ آیا ہے اس کی آڈیو ایک دن پہلے چل چکی تھی۔

عمران خان کو وی آئی پی راستے سے عدالت لایا گیا ، ریسٹ ہاوس میں ٹھرایا گیا ، وہ 10 لوگوں کے ساتھ گپ شپ بھی لگا سکتا ہے ، ہم نے بھی لانگ مارچ اور احتجاج کئے لیکن قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا ۔

ہمیشہ سے لوگوں کیخلاف عدالت فیصلہ کرتی ہے ،باہر آتے ہی ہتھکڑیاں لگ جاتی ہیں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US