کرک میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

image

کرک: خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ضلع کرک کے نواحی علاقے مکوڑی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

فائرنگ کا واقعہ لین دین کے تنازع کی وجہ سے ہوا جس کا مقدمہ تھانہ بانڈہ داؤد شاہ میں درج کر لیا گیا جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US