پاکستان کیلئے کھیلنے والے اب کسی اور کیلئے کھیل رہے ہیں، گورنر سندھ

image

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنے والے اب کسی اور کے لیے کھیل رہے ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوچنے کی بات ہے پاک فوج پر ہی کیوں حملہ کیا گیا، یہ ایک سازش ہے اور ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ذہنی بیمار ہیں یہ سب کچھ بھارتی میڈیا کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ان معاملات سے نمٹ سکتی تھی تاہم صبر کا مظاہرہ کیا اور سازش ناکام بنائی۔ دوسروں کے بچوں سے کیوں کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کروا رہے ہیں آپ کے اپنے بچے کہاں ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: 

کامران ٹیسوری نے کہا کہ کیا افواج پاکستان ان معاملات سے نمٹ نہیں سکتی تھی مگر انہوں نے صبر کا پیمانہ برقرار رکھا۔ کسی پارٹی کے سربراہ کو گرفتار کیا گیا تو کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کر کے ردعمل دیا گیا ؟

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ پاکستان کے لیے کھیلتے تھے لیکن اب کسی اور کے لیے کھیلتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US