پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور چوٹی سر کر لی

image

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے دو دن بعد ہی پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے چوتھی بلند ترین چوٹی لوٹسے بھی سر کر لی۔

پاکستانی کوہ پیما نے 8516 میٹر بلند لوٹسے چوٹی کو نیپالی وقت کے مطابق آٹھ بج کر تیرہ منٹ پر سر کیا۔

نائلہ کیانی نے 8 ہزار میٹر سے بلند 6 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کا اعزاز حاصل کر لیا، انہوں نے ماؤنٹ ایوریسٹ، کے ٹو، اناپورنا، گیشر برم ون اور گیشر برم ٹو بھی سر کررکھی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US