عالمی فٹبال اسٹار لیونل میسی کو بھارت کے معروف ارب پتی اننت امبانی نے 13 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 36 کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے) مالیت کی ایک نایاب اور خصوصی گھڑی تحفے میں پیش کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گھڑی دنیا بھر میں صرف 12 نمونوں میں دستیاب ہے، اور اس میں بلیک کاربن فائبر کیس اور اسکیلیٹن ڈائل شامل ہے جو گھڑی کے اندرونی میکانزم کو واضح طور پر دکھاتا ہے۔ اس منفرد ڈیزائن اور نایابی کی وجہ سے یہ گھڑی فٹبال اسٹارز کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔
سوشل میڈیا پر میسی کی گھڑی پہنے تصاویر تیزی سے وائرل ہو گئی ہیں اور مداح اس کے ڈیزائن اور قیمت کی تعریف کر رہے ہیں۔