ایران میں قید رہنے والے امریکی گھر پہنچ گئے، پیاروں کو گلے لگا کر روتے ہوئے ’آزادی‘ کا اعلان

image

ایران میں برسوں قید رہنے والے پانچ امریکی شہری منگل کو گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے پیاروں کو گلے لگا کر روتے ہوئے ’آزادی‘ کا اعلان کیا۔

ان شہریوں کی رہائی ایران کے ساتھ ایک معاہدے کے نتیجے میں عمل میں آئی جس کے معاہدے کے تحت صدر جو بائیڈن نے ایران کے منجمد تقریباً 6 ارب ڈالر اثاثے جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

ایران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت ایران میں قید پانچ امریکی شہری رہائی کے بعد دوحہ پہنچے تھے۔

امریکی شہریوں کی رہائی کے بدلے امریکہ میں قید پانچ ایرانی شہریوں کو رہا کیا گیا اور جنوبی کوریا میں منجمد ایران کے چھ ارب ڈالر بھی قطر منتقل کر دیے گئے۔

امریکی صدر کا پیر کو ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے بعد وہاں حراست میں لیے گئے پانچ معصوم شہری آخرکار وطن واپس آرہے ہیں اور وہ بہت جلد اپنے پیاروں سے ملیں گے۔‘

امریکی صدر نے امریکیوں کی رہائی میں مدد کرنے پر قطر، عمان، سوئٹزرلینڈ اور جنوبی کوریا کی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

 ’ان شخصیات نے کئی ماہ کی مشکل اور اصولی امریکی سفارت کاری کے دوران اس معاہدے کو آسان بنانے میں مدد کی۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts