جہاز کے باتھ روم میں آئی فون نصب، ایف بی آئی نے تحقیقات کا آغاز کردیا

image

امریکی ایئرلائنز کے عملے کے ایک رُکن پر ایک خاندان نے جہاز کے ٹوائلٹ میں کیمرا نصب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

’نیوز ویک‘ کے مطابق اس خاندان کا کہنا ہے ہے جہاز کے عملے کے رُکن نے اُن کی بیٹی کی باتھ روم میں خفیہ ریکارڈنگ کرنے کی کوشش کی ہے۔

خاندان کی جانب سے ایک قانونی فرم کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں ہیں جس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی ایئرلائنز کی یہ فلائیٹ کیرولینا جا رہی تھی۔

قانونی فرم کے مطابق ایک 14 برس کی لڑکی کے باتھ روم جانے سے قبل جہاز کے عملے کا ایک رُکن یہ کہتے ہوئے وہاں داخل ہوا کہ ’وہ جلدی باہر آجائے گا۔‘

رپورٹ کے مطابق جب جہاز کے عملے کا رُکن باتھ روم سے باہر آیا تو اس نے لڑکی کو بتایا کہ ٹوائلٹ سیٹ ٹوٹی ہوئی ہے۔ جب لڑکی اندر داخل ہوئی تو اس نے وہاں سُرخ ٹیپ دیکھا جس کے ذریعے باتھ روم میں آئی فون چپکایا گیا تھا۔

لڑکی نے باتھ روم سے باہر آنے کے بعد اپنی والدہ کو بتایا کہ وہاں ریکارڈنگ کے لیے کیمرا لگایا گیا ہے۔

اس لڑکی کی والدہ نے وہاں موجود ایک اور خاتون کو بتایا کہ ’باتھ روم مت جائیے گا، میری بیٹی وہاں گئی تھی اور وہاں ایک کیمرا نصب کیا گیا ہے۔‘

اس خاندان کی جانب سے ہائر کی گئی قانونی فرم کا کہنا ہے کہ ’ہم پولیس ڈپارٹمنٹ اور ایف بی آئی کے کے مشکور ہیں جنہوں   نے اس جرم کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ان کی کوششوں سے کوئی ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts