ایک سال میں 45 کلوگرام وزن کم کرنے والی برازیل کی ’فٹنس انفلوئنسر‘ کی ’پُراسرار موت‘

image

برازیل سے تعلق رکھنے والی فٹنس اور ہیلتھ انفلوئنسر ایڈریانا تھائیسن 49 برس کی عمر میں ’پُراسرار بیماری‘ کی وجہ سے چل بسیں۔

  نیو یارک پوسٹ کے مطابق ایڈریانا تھائیسن جو کہ دریکا کے نام سے بھی جانی جاتی تھیں، اتوار کو ساؤپالو میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں۔

تاہم ابھی تک ان کی موت کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ اُن کے اہل خانہ نے بھی ان کے مرنے کی وجہ ظاہر نہیں کی۔

ایڈریانا تھائیسن انسٹاگرام پر باقاعدگی سے اپنا وزن کم کرنے کے حوالے سے ٹِپس اور اپ ڈیٹس جاری کرتی رہتی تھیں اور انہوں نے ایک سال کے دوران اپنا 100 پونڈ (45 کلوگرام) وزن کم کر لیا تھا۔

اُن کے کزن نے اُن کی سپورٹس کی بوتیک ‘دریکا سٹور‘ کے انسٹاگرام پیج پر لکھا کہ ’دریکا بلاگ اور دریکا سٹور کی ٹیم اور فیملی ہماری پیاری دریکا کی موت کا اعلان کرتی ہے۔‘

ایڈریانا تھائیسن کے انسٹاگرام پر 6 لاکھ سے زائد فالوورز تھے جہاں وہ اکثر اوقات وزن کم کرنے، وزرش اور صحت مند غذا سے متعلق مختلف مشورے دیتی رہتی تھیں۔

انہوں ںے ایک مرتبہ تسلیم کیا تھا کہ کم عمری سے ہی انہیں زیادہ وزن کا مسئلہ درپیش تھا۔ 39 برس کی عمر میں اُن کا وزن 220 پونڈ (تقریباً 100 کلوگرام) سے زائد ہوچکا تھا۔

ایڈریانا نے بتایا تھا کہ ’نشے کی عادت اور ڈیپریشن کے بعد انہوں نے اپنی جسمانی فٹس بہتر بنانے کا فیصلہ کیا۔‘

ایڈریانا نے ابتدائی طور پر 8 ماہ کے دوران 80 پونڈ اور اگلے 7 ماہ میں 20 پونڈ وزن کم کیا تھا (فائل فوٹو: ایڈریانا تھائیس فیس بُک)انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں نئے فالوورز کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ ’میں نے 18 فروری 2013 کو وزن کم کرنے کے لیے جنگ شروع کی، اس وقت میرا وزن 107 کلوگرام تھا۔‘

’میں اس وقت حاملہ تھی نہ ہی میں نے وزن کم کرنے کے لیے کوئی سرجری کروائی تھی۔ میں بے روزگار تھی اور میں اپنے شوہر کے ساتھ بینک کی مقروض تھی۔‘

اس کے بعد انہوں نے اپنا وزن کم کرنے کا سفر شروع کیا اور متوازن غذا اور سخت ورزش شروع کردی۔

ایڈریانا تھائیسن نے ابتدائی طور پر 8 ماہ کے دوران 80 پونڈ اور اگلے 7 ماہ میں 20 پونڈ وزن کم کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts