ایشیا کپ کے بعد ورلڈکپ میں بھی پاکستان اور بھارت کے میچ میں بارش کے خدشات منڈلانے لگے،میچ سے پہلے بھارتی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔
پاک بھارٹ ٹاکرا اآج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ احمد آباد ضلع کے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔
بارش سے میچ کے متاثر ہونےکا خدشہ ہے، احمد آباد میں موسم گرم اور حبس رہنےکا امکان ہے۔بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملےگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سری لنکا میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے مقابلوں میں بارش کی وجہ سے شائقین کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسری بار مقابلے میں پہلے دن بارش کے بعد دوسرے روز میچ مکمل کیا گیا تھا۔
آج اگر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا تاہم دنیا بھر کے شائقین ایک شاندار مقابلہ دیکھنے سے محروم ہوجائینگے۔