بھارت میں اسلام دشمنی کی ہر حد پار اور ۔۔ گراؤنڈ میں نماز پڑھنے پر محمد رضوان کس مشکل میں پھنس گئے؟

image

ایک بھارتی وکیل کی جانب سے پاکستان کے اسٹار کرکٹر محمد رضوان کے خلاف گراؤنڈ میں نماز ادا کرنے اور غزہ کی حمایت میں آواز اٹھانے پر شکایت درج کرائی گئی ہے۔

ونیت جندال نامی وکیل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے کو بھیجی گئی اپنی شکایت میں محمد رضوان کی نماز کی ادائیگی پر اعتراض کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی ہے۔

محمد رضوان نے حیدرآباد میں نیدر لینڈ کے خلاف پاکستان کے افتتاحی میچ کے دوران نماز ادا کی تھی اور پھر 10 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف اپنی سنچری "غزہ کے بھائیوں اور بہنوں" کے نام وقف کی تھی۔

ونیت جندال نے آئی سی سی کے چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی شکایت میں کہا۔محمد رضوان کا عمل جب وہ کرکٹ کے میدان میں بہت سے ہندوستانیوں کے درمیان نماز پڑھتا ہے تو وہ اس کے مذہب کی جان بوجھ کر تصویر کشی کی علامت ہے جو کھیلوں کی روح کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ میدان میں محمد رضوان کی طرف سے اپنے مذہب کی نمائندگی کرنے کا عمل اور اس کے بعد غزہ کے لوگوں کے لیے اپنی فتح کے جذبے سے متعلق پریس کانفرنس میں ان کا بیان ان کے مذہبی اور سیاسی نظریے کی مزید تصدیق کرتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US