آؤٹ ہونے کے بعد ’غصے کا اظہار‘، افغان اوپنر رحمان اللہ گُرباز کو ڈی میرٹ پوائنٹ کا سامنا

image
انڈیا میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں افغان بیٹر رحمان اللہ گُرباز کو آؤٹ ہونے کے بعد غصے کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ کے خلاف 80 کے سکور پر رن آؤٹ ہونے کے بعد رحمان اللہ گُرباز نے آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔

یہ واقعہ افغان اننگز کے 19 ویں اوور میں پیش آیا جب رحمان اللہ گُرباز نے آؤٹ ہونے کے بعد باوںڈری روپ پر اپنے بیٹ کو زور سے مارا اور پھر انہوں نے وہاں موجود کرسی پر بھی بیٹ کو مارا تھا۔

افغان اوپنر نے میچ کے بعد میچ ریفری جیف کرو کے سامنے اپنی غلطی کو تسلیم کیا جس کے بعد میچ ریفری نے انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا۔

یہ رحمان اللہ گُرباز کا 24 ماہ میں پہلا ڈی میرٹ پوائنٹ ہے۔

Afghanistan's in-form opener has received a reprimand for an incident that took place during their #CWC23 victory over England in Delhi on Sunday.

Details https://t.co/upDWtXYr5T

— ICC (@ICC) October 17, 2023

خیال رہے اگر کسی کھلاڑی کو 24 ماہ کے اندر چار یا چار سے زیادہ ڈی میرٹ پوائنٹ مل جائیں تو وہ اُس کھلاڑی کی انٹرنیشنل کرکٹ میں معطلی کی وجہ بن سکتے ہیں اور آئی سی سی کی جانب سے ایسے کھلاڑی پر پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے۔

اس میچ میں افغانستان نے ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے دی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts