انڈیا میں بیمار ہونے والے بیشتر پاکستانی کھلاڑی صحتیاب: پی سی بی

image

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل میں بیمار ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے بنگلورو پہنچنے کے بعد بیمار ہوئے تھے۔

ایسی اطلاعات بھی موجود ہیں کہ لیگ سپنر اُسامہ میر بھی بیمار ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ’کچھ کھلاڑی پچھلے کئی دنوں سے بُخار میں مبتلا ہوگئے تھے لیکن اب ان میں سے بیشتر مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں۔‘

خیال رہے پاکستان نے انڈیا میں جاری ورلڈ کپ میں اب تک تین میچ کھیلے ہیں جن میں سے نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف اسے کامیابی حاصل ہوئی تھی جبکہ گرین شرٹس انڈیا کے خلاف احمد آباد میں میچ ہار گئے تھے۔

شاہین شاہ آفریدی اب تک تین میچوں میں صرف چار وکٹیں حاصل کی ہیں اور 139 رنز دیے ہیں۔

پاکستان اپنا اگلا میچ 20 اکتوبر کو بنگلور میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts