ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار کیونکہ ۔۔ بھکاری نے کتنے سکے دیکر آئی فون خرید لیا؟ دیکھئے وائرل ویڈیو

image

مہنگے آئی فون کے شوقین بھارتی بھکاری کے ڈھیروں سکے دے کر آئی فون 15 خرید نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں بھکاری کے روپ میں ایک شخص کو آئی فون 15 خریدنے کے لیے سکوں سے بھری بوری کے ساتھ جودھ پور میں موبائل شو رومز کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کچھ موبائل اسٹورز نے اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی بظاہر اس کے پھٹے ہوئے کپڑوں کی وجہ سے بہت سے سکوں کو بطور ادائیگی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

آخرکار ایک دکاندار نے اس کے منفرد ادائیگی کے موڈ کو قبول کرنے پر اتفاق کیا اس کے بعد وہ شخص بوری کو فرش پر خالی کرتے اور اسے دکاندار اور اس کے عملے کے حوالے کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

بعدازاں ویڈیو میں دکاندار سکے گنتے ہوئے دکھایا گیا ہے، بھکاری پھر آئی فون پرو میکس لیتا ہے اس کا جائزہ لیتا ہے اور اس کے ساتھ پوز کرتا ہے، وہ دکان کے مالک کے ساتھ ایک تصویر بھی بنواتا ہے۔شیئر کیے جانے کے بعد سے، ویڈیو کو 34 ملین سے ویوز اور کئی لائکس اور تبصرے مل چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US