کچرے کے ڈھیر پر شادی کا فوٹو شوٹ کروالیا۔۔ ایس کرنے کی کیا وجیب و غریب وجہ بتائی جسے سن کر لوگ بھی شرمندہ ہوگئے؟

image

شادی کے دن ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا خوبصورت سا فوٹوشوٹ ہو جو ہمیشہ کے لئے یادگار بن جائے۔ لیکن تائیوان میں ہونے والی شادی میں جوڑے نے ایسا فوٹوشوٹ کروایا ہے جو ان کے لئے نہیں بلکہ ہر دیکھنے والے کے لئے یادگار بن گیا۔ اس جوڑے نے کچرے کے ڈھیر پر تصاویر بنوائی ہیں۔ ویڈیو دیکھیں

دراصل یہ دونوں میاں بیوی ماحول دوست جوڑے ایرس ہسوہ اور ان کی منگیتر ہیں۔ دونوں نے نے 'گرین پیس' کے نام سے ایک ایسی مہم کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد لوگوں میں یہ کچرے اور گندی کے خلاف شعور بیدار کرنا ہے۔

3 گھنٹوں میں مکمل ہونے والے اس عجیب و غریب فوٹو شوٹ کے لئے میاں بیوی نے شہر کے سب سے گندے علاقوں کا رخ کیا دونوں نے یہ امید ظاہر کی کہ ان کے اس اقدام سے لوگ بلاوجہ سڑکوں پر کوڑا پھینکنے سے گریز کریں گے۔ وہ شادی کی تصاویر کوڑے کڑکٹ پر بنوا کر یہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ لوگوں کی لاپروائی سے دنیا کتنی بد صورت محسوس ہوتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US