ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے بنگہ دیش کو 87 رنز سے ہرا دیا

image

انڈیا میں جاری آئی سی سی کے کرکٹ ورلڈ کپ کے 28 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔

سنیچر کو انڈیا کے شہر کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں میں کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈز نے بنگلہ دیش کو 87 رنز سے شکست دے دی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے دیے گئے 229 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کے 142 رنز  بناسکی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے سب سے زیادہ 68 سکور بنا کر نمایاں رہے۔

ویسلے باریسی 41 گیندوں پر 41 رنز بنا کر مصتفیض الرحمان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

نیدرلینڈز کے لوگان وین بیک 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شارز احمد اور آریان دت کا سکور دوہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد، شریف اسلام، مصتفیض الرحمان اور مہدی حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شکیب الحسن ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیدرلینڈز کی جانب سے دیے گئے 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے 5 رنز بنا کر پال وین میکارین کی گیند پر سکاٹ ایڈورڈز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے مہدی حسن میراز 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بنگلہ دیش کے چار کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین میکارین چار وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔

 آریان دت، لوگان وین بیک اور کولِن ایکرمین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا اور بس ڈی لیڈ نے دو وکٹیں لی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts