نیوم بیچ فٹبال کپ 2023 ، برازیل اور جاپان فائنل میں

image

جاپان اور برازیل سعودی عرب اور سپین کے خلاف اپنے اپنے آخری گروپ میچز جیت کر بالترتیب گروپ اے اور بی میں سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ نیوم بیچ فٹبال کپ 2023 کے فائنل میں پہنچ گئے۔

عرب نیوز کے مطابق نیوم بیچ فٹبال کپ 2023 میں تیسری پوزیشن کے پلے آف میچ میں جرمنی اور متحدہ عرب امارات آمنے سامنے ہوں گے جب کہ پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے لیے ہونے والا میچ سپین اور انگلینڈ کے درمیان ہو گا۔

تیسری پوزیشن کے لیےجرمنی اور امارات آمنے سامنے ہوں گے۔ فوٹوعرب نیوزسعودی عرب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کے لیے اپنا آخری میچ ترکیہ کی ٹیم کے خلاف کھلیے گا۔

گروپ بی کے اپنے آخری میچ میں برازیل کی فیورٹ ٹیم نے سپین کو 2 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

برازیل کی ٹیم نے ابتدائی تین منٹ میں اپنے کھلاڑی ایڈسن ہلک کے ذریعے برتری حاصل کر لی لیکن یہ خوشی وقتی تھی جب حریف ٹیم کے سلیمان باٹیس نے کچھ ہی لمحوں بعد گول برابر کر دیا۔

جاپان نے سعودی عرب کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ فوٹو ایکسبرازیل کے جوزلوکاس نے ایک بار پھر ٹیم کو برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں برازیلین کی طرف سے بہتر کھیل پیش کیا گیا اور میچ کو یکطرفہ ثابت کر دیا۔ سپین کا دوسرا گول الوارو اوٹیرو نے کیا۔

گروپ اے میں جاپان نے سعودی عرب کو 1-5 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

سعودی عرب اور جاپان کے میچ کی ابتداء میں ہی مبارک الدواسری کی شاندار فری کک نے میزبان ملک کو پہلے ہاف کے ابتدائی منٹ میں ہی برتری دلا دی۔

سعودی عرب اپنا آخری میچ ترکیہ کی ٹیم سے کھلیے گا۔ فوٹو ایکسمیچ کا دوسرا ہاف مکمل طور پر جاپان کا تھا کیونکہ انہوں نے تاکویا اکاگوما، کوسوکے ماتسودا، تاکاہیتو یامادا اور کیبونے نے چار گول کئے۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے میچوں میں جرمنی نے انگلینڈ کو 4-5 سے اور متحدہ عرب امارات نے ترکیہ کو 2-4 سے شکست دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts