افغانوں کو ’سامان واپس نہ کرنے کی شکایت‘ پر اسلام آباد پولیس کے افسران معطل

image
وطن واپس جانے والے افغان شہریوں کا سامان واپس نہ کرنے کی شکایت پر اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے افسران کو معطل کر دیا ہے۔

جمعے کو اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایچ او تھانہ شالیمار، ایڈمن افسر اور اے ایس آئی کے محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’پولیس افسران کے رویوں، اختیارات سے تجاوز اور کرپشن کے حوالے سے کسی بھی شکایت کے لیے آئی سی سی پی او کے شکایات سیل 1715 پر اطلاع دیں۔‘

وطن واپس جانے افغان شہریوں کا سامان واپس نہ کرنے کی شکایت پر آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا سخت نوٹس۔

ایس ایس پی آپریشن نے ایس ایچ او تھانہ شالیمار ، ایڈمن آفیسر اور اے ایس آئی کو معطل کردیا۔

آئی سی سی پی او نے محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

پولیس افسران…

— Islamabad Police (@ICT_Police) November 3, 2023

پاکستان کی وزارت داخلہ نے بھی تارکین وطن کے ساتھ بدسلوکی کی شکایات دور کرنے کے لیے کنٹرول سینٹر اور ہیلپ لائن قائم کی ہے۔

شکایات کے ازالے کے حوالے سے نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ ’افغان سفارتخانہ ایک نمائندہ مقرر کرے، جو شکایات کے فوری حل کے لیے کنٹرول سینٹر سے ہمہ وقت رابطے میں رہے۔‘

حکام کی جانب سے غیرقانونی مقیم افغانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے آغاز کے بعد ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ پناہ گزینوں کو پولیس اور حکام ہراساں کر رہے ہیں۔

جمعرات کو اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے ملاقات کی تھی۔

افغان سفارت خانے کے بیان کے مطابق ملاقات میں جبری بے دخلی، جائیداد و رقوم کی منتقلی، طورخم اور چمن سرحد پر پھنسے پناہ گزینون کے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US