ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب دھماکہ، 6 ہلاک اور 22 زخمی

image

خیبر پختوخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ٹانک اڈے کے قریب اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی قریب سے گزر رہی تھی۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال نے ایک بیان میں کہا کہ ’دھماکے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جبکہ اڈے میں موجود دیگر متعدد افراد بھی لپیٹ میں آ کر زخمی ہوئے ہیں۔‘

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بارودی مواد کو ایک موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا اور اسے موقع پر کھڑا کیا گیا تھا، تاہم بم ڈسپوزل یونٹ اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US