بنگلورو میں موسم ابرآلود، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر ہو سکتا ہے؟

image

پاکستان سنیچر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میں انتہائی میچ کھیلے گا اور اگر گرین شرٹس یہ میچ جیتنے میں ناکام ہوتے ہیں تو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائیں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو ایک اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو کہ بنگلورو کا موسم ہے۔

انڈین چینل ’ٹائمز ناؤ‘ کے مطابق 4 نومبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بنگلورو میں دوپہر 1 بجے سے شام 6 بجے تک بارش ہونے کا 68 فیصد امکان ہے۔

اگر بارش کے باعث یہ میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوتا ہے تو پاکستان کے پوائنٹس ٹیبل پر سات جبکہ نیوزی لینڈ کے 9 پوائنٹس ہوجائیں گے۔

اس صورت میں پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف اپنا میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا اور یہ دعا بھی کرنا ہوگی کہ 9 نومبر کو سری لنکا کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی ہے۔ گرین شرٹس نے ابھی تک میگا ایونٹ میں سات میچز کھیلے ہیں جن میں انہیں چار میں شکست اور تین میں جیت حاصل ہوئی جس کے بعد ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی مختلف انجریز کا شکار رہے ہیں اور پھر ورلڈ کپ کے دوران بھی کھلاڑیوں کو صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا اُس وقت لگا جب جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں آل راؤںڈر شاداب خان انجری کا شکار ہوگئے۔

شاداب خان کی انجری کے بارے میں مکی آرتھر کہتے ہیں کہ ’شاداب کے آج ابتدائی ٹیسٹ کروائے ہیں جن کی رپورٹ ٹھیک آئی ہے۔‘

 ’تاہم ہم ابھی اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ اس بارے میں بتا سکیں کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلیں گے یا نہیں۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts