پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اسلام آباد سے گرفتار

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسد قیصر کو اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے جمعہ کے روز اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی کے بھائی عدنان خان نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ ’ان کے بھائی کو سادہ لباس میں موجود اہلکاروں نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔‘

پی ٹی آئی رہنما کے ایک اور بھائی اور سابق رکن قومی اسمبلی عاقب اللہ خان کا کہنا ہے کہ ’زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہمیں اس طرح ڈرانا آپ کی خام خیالی ہے۔‘

ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم جو کچھ کریں گے اس ملک کی فلاح وبہبود کے لیے کریں گے۔‘

اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کے مطابق ’اسد قیصر کو گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔‘

پی ٹی آئی رہنما کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق ’اسد قیصر اور محکمہ صحت کے چار افسران پر گجو خان میڈیکل کالج میں خردبرد کا الزام ہے۔‘

’تحقیقات میں اسد قیصر سمیت پانچ ملزمان قصوروار قرار دیا گیا ہے، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 64 لاکھ 56 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا۔‘

اینٹی کرپشن حکام خیبر پختونخوا کے مطابق ’اسد قیصر پر تعلیمی اداروں میں غیرقانونی طور پر بھرتیوں کا بھی الزام ہے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US