نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی اننگز، فخر زمان کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی پر فخر زمان کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے سنیچر کو بنگلورو میں موجود قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

ذکا اشرف نے نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابل شکست رہتے ہوئے 126 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر فخر زمان کی پرفارمنس کو سراہا۔

انہوں نے فخر زمان کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا اور توقع ظاہر کہ کہ وہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل ورلڈ کپ کے  بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے شکست دے کر دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔

کیویز کے خلاف اس انتہائی اہم میچ میں فخر زمان نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 81 گیندوں پر 126 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

’پلیئر آف دا میچ‘ کا ایوارڈ حاصلہ کرنے والے اوپنر فخر زمان کی اس اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ 

نیوزی لینڈ کے بعد پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ سنیچر 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں کھیلے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts