تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے اسلام آباد میں غزہ پر اسرائیل کے حملے کے خلاف ’طوفان الاقصیٰ ملین مارچ‘ کے نام سے ریلی کا انعقاد کیا ہے۔ٹی ایل پی کی ریلی اتوار کی سہہ پہر راولپنڈی کے فیض آباد چوک سے شروع ہو کر اسلام آباد بلیو ایریا میں پہنچی ہے۔تحریک لبیک کے طوفان الاقصیٰ ملین مارچ میں بڑی تعداد میں شرکا موجود ہیں اور انہوں نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اور بینرز پکڑ رکھے ہیں۔اس وقت ڈی چوک کے سامنے سٹیج لگا دیا گیا ہے اور ریلی کے شرکا وہاں جمع ہو رہے ہیں۔اسلام آباد پولیس نے ریلی کہ وجہ سے شہر کے کئی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کیا ہے اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ٹریفک الرٹ!
5 نومبر 2023 کو شام 5:15 بجے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے
فلسطین یکجہتی ریلی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر ڈائیورشنز ہیں جس کے باعث ٹریفک کا رش ہے :
فیض آبادفیض آباد ٹریفک کے لیے بالکل صاف ہے۔
فیصل ایونیوفیصل ایونیو ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔
ریڈ زون:ایوب چوک،…
— Islamabad Police (@ICT_Police) November 5, 2023
ٹی ایل پی نے منگل کو میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ فیض آباد سے اسلام آباد کی شاہراہ دستور تک ریلی نکالیں گے اور وہ ریڈو زون میں داخل نہیں ہوں۔گزشتہ دنوں پاکستان کی دیگر مذہبی سیاسی جماعتوں بالخصوص جماعت اسلام اور جمعیت علمائے اسلام نے بھی فلسطین کی حمایت میں بڑی ریلیوں کا اہتمام کیا۔