آصف زرادری کا نواز شریف سے رابطہ ان کی وطن واپسی پر ہوا تھا، خبر پرانی ہے: بلاول بھٹو

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرادری کا نواز شریف سے ان کی واپسی کے بعد ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس کی خبر آج آئی ہے۔ یہ خبر پرانی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پیر کی شام کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مخالفین اکٹھے ہو کر بھی پیپلز پارٹی کو ہرا نہیں سکتے۔ آٹھ فروری کو جیت تیر کے نشان کی ہو گی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پیپلز پارٹی ہمیشہ سے الیکشن کے لیے تیار تھی۔ ہم الیکشن سے نہیں بھاگ رہے۔ کل ہماری حکومت نہیں تھی ، پھر بھی ہم نے الیکشن جیتے۔‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’صدر عارف علوی کو آئین یہ حق دیتا ہے کہ جب تک نئی اسمبلیاں نہ بنیں اور نیا الیکٹورل کالج نہ بنے ، وہ اس عہدے پر رہ سکتے ہیں۔‘

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ’ان لوگوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے جناح ہاؤس اور فوجی تنصبیات پر حملہ کیا۔ لیکن جو لوگ ان حملوں یا ان کی سازش میں ملوث نہیں تھے۔ انہیں تو سزا نہیں ملنی چاہیے۔‘

اس اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے تو سندھ میں یہ منصوبے کیوں بند ہیں۔ یہ سوال الیکشن کمیشن سے پوچھنا چاہیے۔ ایسے منصوبوں سے نوجوانوں کو روزگار ملتا ہے۔‘

’پاکستان پیپلز پارٹی پر الیکشن میں کہیں اور کی بجائے صرف عوام کی طرف دیکھتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس بار پاکستان کا وزیراعظم لاہور سے نہیں ہو گا۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US