لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے خدشات پر غور کریں، صدر کا وزیراعظم کو خط

image
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ پر زور دیا ہے کہ وہ بنیادی حقوق اور لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے  خدشات پر غور کریں۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو خط لکھا ہے۔

صدر نے اپنے خط کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان کی جانب سے صدر کو لکھا گیا خط بھی نگران وزیراعظم کو ارسال کیا ہے۔

صدر عارف علوی نے خط میں لکھا کہ نگران حکومت کا غیر جانبدار اکائی کے طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو ہموار میدان فراہم کرنا بے حد اہم ہے۔

’آئندہ انتخابات میں  تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو مساوی حقوق اور مواقع  فراہم کرنے کی نگران حکومت کی پالیسی پرآپ کے حالیہ بیانات باعثِ اطمینان ہیں۔ پختہ یقین ہے کہ جمہوریت ہی پاکستان کے عوام اور ریاست کے لیے آگے بڑھنے کا مناسب راستہ ہے۔ عوام کا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا اور  آزاد میڈیا کے ذریعے رائے کا اظہار  کرنا ہی جمہوریت کی روح ہے۔‘

عارف علوی نے لکھا کہ آزادانہ، منصفانہ اور مستند الیکشن پر پورے پاکستان میں اتفاق ہے۔

President Dr. Arif Alvi has conveyed to the Care-taker Prime Minister, Mr. Anwar ul Haq Kakar, the concerns of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) on the erosion of fundamental rights and level playing field for all political parties.

— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) November 8, 2023

’آئین کے آرٹیکل 41 کے تحت صدر مملکت ، وزیر اعظم اور تمام اداروں سمیت شہریوں کے حقوق کاتحفظ کرنے کے پابند ہیں۔‘

صدر نے لکھا کہ ’اسی وجہ سے پاکستان تحریک ِ انصاف کے الزامات پرمشتمل خط  آپ کو ارسال کررہا ہوں۔‘

He also forwarded a letter addressed to him by the General Secretary of PTI, Mr. Omar Ayub Khan, to the Prime Minister containing the concerns of the party.In his letter, the President stated that it was of utmost importance that the caretaker government under the

— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) November 8, 2023

صدر علوی نے کہا کہ سیاسی وابستگیاں رکھنے والے افراد کی جبریوں گمشدگیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر میڈیا میں بھی بحث ہوئی۔

’لوگوں کی سیاسی وابستگیاں اور وفاداریاں بدل جانے پر ایسے واقعات تشویش کا باعث بنتے ہیں۔‘

صدر نے تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے صدر کو  لکھا گیا خط بھی وزیر اعظم کو ارسال کیا ہے۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں صدر مملکت لکھتے ہیں کہ خواتین سیاسی ورکرز کی طویل نظر بندی  یا عدالت کی جانب سے ریلیف کے بعد بار بار  گرفتاریاں  معاملے کو مزید حساس بنا دیتی ہیں۔

’آئین کے آرٹیکل 4 کے تحت قانون کے مطابق سلوک کیا جانا ہر شہری کا ناقابل تنسیخ حق ہے۔ آئین کے آرٹیکل  17 کے تحت  سیاسی جماعت کی رکنیت یا تنظیم سازی کرنا ہر شہری کا حق ہے۔‘

صدر عارف علوی نے نشاندہی کی کہ آئین کا آرٹیکل 19  ہر شہری کو آزادی اظہارِ رائے  کے ساتھ  آزاد پریس  کا حق دیتا ہے۔ ’نگران وزیر اعظم حکومت کے سربراہ ہونے کے ناطے ان معاملات پر غور کریں۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US