دمام : ورلڈ کلب ہینڈ بال چیمپئن شپ سپر گلوب 2023  کا آغاز

image

سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں ورلڈ کلب ہینڈ بال چیمپئن شپ سپر گلوب 2023 کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق 12نومبر تک جاری رہنے والی اس چیمپئن شپ میں 12 کلب شرکت کر رہے ہیں۔

سعودی عرب  چوتھی مرتبہ ہینڈ بال چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ فوٹو واسچیمپئن شپ کے افتتاحی روز سعودی الخلیج کی ٹیم کو تیسرے گروپ مقابلوں میں جرمنی کے میگڈے برگ سے 20-29 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مصر کی الاحلی ہینڈ بال کلب نے پہلے ہی دن سعودی النور ٹیم سے کھیلتے ہوئے 20-38  پوائنٹس سے مقابلہ جیت لیا۔

چیمپئن شپ کے افتتاحی روز جرمنی کی ٹیم کی 20-29 سے کامیابی۔ فوٹو انسٹاگرامچیمپئن شپ میں حصہ لینے والے دیگر بین الاقوامی کلبوں میں بحرین، ارجنٹائن اور سپین کی ٹیمیں شامل ہیں۔

سعودی عرب مسلسل چوتھی مرتبہ ورلڈ کلب ہینڈ بال چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts