بینکوں کی جانب سےقرضوں کے اجرا میں نومبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 3.9 فیصد کمی

image

بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجرا میں نومبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 3.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

یکم جنوری سے پٹرول سستا ہو نے کا امکان

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں بینکوں کی جانب سے جاری کردہ پرسنل لونز کا حجم 246 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 3.9 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں بینکوں نے پرسنل لونز کی مد میں 256 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے تھے۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے 5 ہزار سے زائد امیدوار ایف بی آر سے رجسٹرڈ نہ نکلے

اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں پرسنل لونز کے اجرا میں ماہانہ بنیاد پر 0.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، اکتوبر میں پرسنل لونز کا حجم 246 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو نومبر کے مقابلے میں 0.1 فیصد کم ہے۔

واضح رہے کہ نومبر میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضوں کا حجم 8191 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہے۔

عمر ایوب کو 15 جنوری 2024 تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کا مجموعی حجم 8203 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US