بھارت ، بس اور ٹرک میں تصادم ، 12افراد ہلاک، 30 زخمی

image

نئی دہلی۔3جنوری (اے پی پی):بھارت کی ریاست آسام کے ضلع گولا گھاٹ میں بس اور ٹرک میں تصادم سے 12افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے ضلع گولا گھاٹ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راجن سنگھ کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی صبحتقریباً ساڑھے 4بجے دیر گائوں میں قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب تقریباً 50افراد کو لے کر کمر بندھا بوسا گائوں سے پکنک کے لئے تینوشکیا تیلنگا مندر جارہی تھی کہ اس دوران کوئلے سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے12افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئےجنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US