جرمنی، ہسپتال میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

image

برلن۔5جنوری (اے پی پی):جرمنی کے علاقہ یویلزن میں ہسپتال میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہسپتال میں گزشتہ رات کو لگنے والی آگ میں6افراد شدیداور متعدد معمولی زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق جب ہنگامی خدمات کے اہلکار پہنچے تو تیسری منزل پر آگ کے شعلے نظر آرہے تھے جس کے باعث بہت زیادہ دھواں پھیل گیا،آگ بجھانے کے بعد ہسپتال کو خالی کرا لیا گیا۔

حکام نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں ، جس سے ایک ملین یورو (1.1 ملین ڈالر ) سے زیادہ کا نقصان ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US