جاپان،تویاما میں غیر ملکی زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی کاؤنٹر

image

ٹوکیو۔7جنوری (اے پی پی):جاپان کے علاقے تویاما میں غیر ملکی زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی کاؤنٹر کھول دیا گیا، جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے کےمطابق گزشتہ پیر کے روز جزیرہ نما نوتو میں آنے والے طاقتور زلزلے کے بعدتویاما انٹرنیشنل سینٹر غیر ملکی باشندوں اور تویاما کا دورہ کرنے والے سیاحوں کے لیےکام کرنا شروع کر دیا گیا ہے ۔ امدادی کاؤنٹر جاپانی، انگریزی، چینی، ویتنامی اور پرتگالی سمیت 22 زبانوں میں مدد فراہم کرتا ہے۔

غیر ملکی زبان میں مشاورت کئی اندازمیں پیش کی جاتی ہے جس میں مترجمین کی آن لائن شرکت یا فون کے ذریعے مشاورت شامل ہے۔امدادی کاؤنٹر ہفتے کے عام دنوں میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رہتا ہے۔ یہ مرکز ہفتہ سے شروع ہونے والی آئندہ تین روزہ تعطیلات پر بھی عارضی طور پر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US