فیفا کا ’پلیئر آف دی ایئر‘ ایوارڈ لیونل میسی کے نام

image

فیفا کا ’پلیئر آف دی ایئر‘ ایوارڈ لیونل میسی نے حاصل کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارجنٹائن کے لیونل میسی کو تیسری مرتبہ فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2016 اور 2017 میں بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ ، فرانس کے ایمباپے کو ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ فیفا پلیئرآف دی ایئر ایورڈ 2023 کی تقریب میں میسی موجود نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی نے میدان میں دلچسپ حرکتوں کی وجہ بتا دی

اسپین کی بونماٹی نے ویمنز پلیئرز آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کر لیا اور اسپین کے پیپ گارڈیولا کو 2023 کا بہترین فیفا مینز کوچ قرار دیا گیا۔

برطانیہ کی سارینا ویگ مین کو بہترین فیفا کوچ ویمنز کا ایوارڈ دیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US