بولیویا میں سیلاب ،6افراد ہلاک، 2بچے لاپتہ

image

لاپاز۔18جنوری (اے پی پی):بولیویا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے باعث مختلف واقعات میں 6افراد ہلاک اور 2بچے لاپتہ ہو گئے۔ شنہوا نے آپریشنل چیف آف پولیس میجر قکٹر رمیرز کے حوالے سے بتایا کہ بولیویا کے دارالحکومت لاپاز کی میونسپیلٹی تیپوانی میں سیلاب کے باعث6افراد ہلاک ہو گئے۔

میونسپل ایمرجنسی آپریشنز کمیٹی کے نمائندہ رکارڈو کارلوس نے بتایا کہ بارشوں اور دریائوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے سینکڑوں گھر ڈوب گئےاورکئی ہیکڑز رقبے پر مشتمل فصلیں تباہ اور سڑکیں بندہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث 80فیصد علاقہ زیر آب آگیا اور سینکڑوں خاندان نقل مکانی پرمجبور ہو گئے۔ بولیویا حکومت نے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US