سنگاپور اور سعودی عرب کے وزرا کی ملاقات، ڈیجیٹل اکانومی ،ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل گورنمنٹ کے شعبوں میں سٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے کے طریقوں پر غور

image
ڈیووس۔19جنوری (اے پی پی):سعودی عرب اور سنگاپور کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزرا نے ڈیووس اجلاس کے دوران ملاقات کی ہے۔اردو نیوز کے مطابق دونوں ملکوں نے اس موقع پر دو طرفہ تعاون اور دلچسپی کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعاون و ترقی کے فروغ کے لئے مزید گرمجوشی کا اظہار کیا ہے۔

سعودی وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحه اور ان کے سنگاپور کے ہم منصب جوزفین ٹیو نے ڈیجیٹل اکانومی کے علاوہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل گورنمنٹ کے شعبوں میں دوطرفہ سٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے کے طریقوں پر تفصیلی غور کے بعد شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

سعودی وزیر نے اس سلسلے میں ڈیجیٹل ترقی کے لئے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی کوششوں کی اہمیت اجاگر کی۔ ملاقات میں سعودی عرب اور سنگاپور مشترکہ کمیٹی کے دائرہ کار میں آنے والے امور پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US