سعودی وزیر داخلہ کی الجزائر کے صدر سے ملاقات، سکیورٹی تعاون کا جائزہ لیا گیا

image
الجزائر شہر۔23جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون سے ملاقات کی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں سعودی وزیر داخلہ نے سعودی قیادت کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا اور الجزائر کی حکومت اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات اور موجودہ سکیورٹی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر سعودی عرب کے معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح ، الجزائر میں سعودی سفیر ڈاکٹر عبداللہ بن ناصر البصیری اور دیگر عہد یدار بھی موجود تھے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US