اسرائیل کی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے لڑائی میں عارضی وقفے کی تجویز

image

اسرائیل نے حماس کو قطری اور مصری ثالثوں کے ذریعے غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے کے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر دو ماہ تک لڑائی روکنے کی تجویز پیش کی ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ’ایکشیوز‘ کی رپورٹ میں نامعلوم اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ متعدد مراحل پر مشتمل ہوگا۔

 پہلے مرحلے میں خواتین، 60 برس سے زائد عمر کے مردوں اور تشویش ناک حالت میں مبتلا افراد کو رہا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے بعد اگلے مرحلے میں خواتین فوجیوں، کم عمر سویلین مردوں، مرد فوجیوں اور یرغمالی کے دوران مرنے والوں کی لاشوں کی واپسی ہوگی۔

حکام نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ’معاہدے کے تحت اسرائیل میں قید فلسطینی قیدیوں کی ’مخصوص تعداد‘ کو بھی رہا کیا جائے گا، لیکن تمام کو نہیں۔‘

اگرچہ اس تجویز میں جنگ ختم کرنے کے وعدے شامل نہیں، تاہم اس میں اسرائیلی فوجیوں کی غزہ کے بڑے شہروں میں موجودگی کو کم کرنے کی تجوہز موجود ہے۔

اس کے علاوہ رہائشیوں کو علاقے کے تباہ حال شمالی علاقے میں بتدریج واپس جانے کی اجازت دینا شامل ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US