اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):پاکستان اور روس کے درمیان کھیلوں اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ مفاہمت کی یادداشت پر پاکستان کی وزارت بین الصوبائی رابطہ اور روس کی وزارت کھیل نے دستخط کیے۔دستاویز پر روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی اور روسی وزیر کھیل اولیگ متیتسن نے دستخط کیے۔