راولپنڈی،پنجاب آرٹس کونسل میں نوجوان مصوروں کے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام

image

راولپنڈی۔ 25 جنوری (اے پی پی):پنجاب آرٹس کونسل میں ویسکو پی کے اشتراک سے مصوری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ نمائش کی افتتاخی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پنجاب آرٹس کونسل سید بلال حیدر تھے۔ نمائش میں جڑوں شہروں کے شہروں کے طلبا و طالبات کے 70سے زائد فن پارے رکھے گئے تھے

سید بلال حیدر نے نمائش میں حصہ لینے والے تمام طلباو طالبات تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔نمائش کے بعد ڈائریکٹر جنرل پنجاب آرٹس کونسل سید بلال حیدر نے زیر صدارت بورڈ آف مینجمنٹ کی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عاصمہ بٹ،بابر نیازی، اسلم مغل،محمد عظیم اقبال،

ڈائریکٹر وقار احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان،انٹرنل آڈیٹر ثقلین محمود،وقار علی شریک ہوئے۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب آرٹس کونسل نے بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران کو اغزاض ومقاصد سے آگاہ کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US