اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق سپیکر قومی اسمبلی سینئر سیاستدان الہٰی بخش سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے سابق سپیکر قومی اسمبلی سینئر سیاستدان الہٰی بخش سومرو کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحوم ایک مدبر ، مخلص اور زیرک سیاستدان تھے، ان کی ملک و قوم کے لئے خدمات لائق تحسین ہیں۔
انہوں نے مرحوم کے انتقال کو ملک کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔