صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے گلگت بلتستان کونسل کے منتخب ممبران کے وفد کی ملاقات

image

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے گلگت بلتستان کونسل کے منتخب ممبران کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی موجود صورتحال اور مسائل کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ گلگت بلتستان کی پائیدار سماجی و معاشی ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے شعبہ سیاحت میں ترقی کے بے پناہ امکانات موجود ہیں، خطے کے عوام تعلیم یافتہ اور بھرپور صلاحیتوں کی مالک ہیں جہاں خواندگی کی شرح ایک خوش آئند اشاریہ ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ گلگت بلتستان کے قدرتی اور انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دینا ہوگی، مقامی زراعت اور کاشتکاری کو بھرپور صلاحیت کے مطابق ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے گلگت بلتستان کے مسائل سے متعلقہ فورمز کو آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US