انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت فائنل میں پہنچ گیا

image

بینوئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 رولڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

جنوبی افریقہ کے ولومور پارک بینونی میں انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے تاہم بھارت نے 245 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

بھارت کی جانب سے سچن داس 96 اور کپتان اودے شرن 81 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منتخب

قبل ازیں جنوبی افریقہ کی طرف سے لوہان ڈری پریٹوریس 76 اور رچرڈ سیلٹسوین 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی طرف سے راج لمبانی نے 3، مشیر خان نے 2، نمن تیواری اور سامی پانڈے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

India make it to their fifth consecutive Men’s #U19WorldCup Final 🎉 pic.twitter.com/ESSKCLv7GC

— ICC (@ICC) February 6, 2024

ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل 8 فروری کو پاکستان اور آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیموں کے مابین اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کو سعد بیگ لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم لچلن ایٹکن کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US