اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):حج 2024 کے لئے وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام جامع تربیت کاسلسلہ جاری ہے۔ پہلا مرحلہ مارچ کے وسط تک جبکہ دوسرے مرحلے میں رمضان المبارک کے بعد تربیتی ورکشاپس کا انعقاد تمام اضلاع کی سطح پر کیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق تمام عازمین حج کے لئے تربیت حاصل کرنا لازمی ہو گا۔ عدم شرکت پر سفر حج سے روکابھی جاسکتا ہے۔ترجمان کے مطابق اردو کے ساتھ ساتھ علاقائی زبانوں میں سمعی و بصری آلات کی مدد سے حجاز مقدس میں سعودی حکومت کے جانب سے کئے جانے والے نئے اقدامات، احتیاطی تدابیر، مناسک حج کی ادائیگی اور انتظامی امور کا احاطہ کیا گیا ہے۔