نمائندہ۔ 17 فروری (اے پی پی):جھنگ بھکرروڑپر کار اورٹرک میں تصادم کے باعث تین نوجوان جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا۔
حیدرآبادتھل کے رہائشی چار نوجوان دوست کار پر جاررہے تھے کہ جھنگ بھکر روڑ پر سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹرک کارسے ٹکراگیاجس سے کارسوار چاروں نوجوان شدید زخمی ہوگئے جن میں محمدابراہیم مگسی،ڈاکٹر زین خان سدوزئی اور شاہد حسن خان مگسی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔چوتھے زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے