نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کر دیا۔
قومی اسمبلی آج نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔ وزیراعظم کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی شہباز شریف جبکہ اپوزیشن کی طرف سے عمر ایوب امیدوار ہونگے۔ذرائع کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری 4 مارچ کو ہو گی اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نو منتخب وزیر اعظم سے حلف لیں گے۔
انوارالحق کاکڑ نے ارومچی کی تاریخی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی
وزیراعظم کے انتخاب سے قبل نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس کو خالی کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انوارالحق کاکڑ وزیراعظم ہاؤس سے منسٹر انکلیو منتقل ہو گئے ہیں۔