مختلف شہروں میں بارش کی تباہ کاریاں ، مزید کئی افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر کے علاقے علاقہ بازار ذخہ خیل میں بارش سے بوسیدہ کمرے کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔
راولپنڈی میں پی ایس ایل کے 2 میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
دوسری جانب کئی شہروں میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی ہیں ، چلاس میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم دوسرے روز بھی بند رہی۔
اپر کوہستان ، لوئر کوہستان ، شیتان پڑی، گلوز بانڈہ، کائیگا ، بارسین ، لوٹر ، تھور تا رائیکوٹ، تتہ پانی ، لال پڑی میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہزاروں افراد کو ملک کے دوسرے حصوں سے رابطہ منقطع ہے۔
مختلف شہروں میں بارشیں ، نشیبی علاقے زیر آب ، کئی مکانات منہدم
ادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ سے 10 مکانات تباہ ہو گئے ، مزید لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر درجنوں افراد نے علاقے سے نقل مکانی کر لی۔