اسحاق ڈار کے وزیرِ خزانہ بننے پر کوئی اعتراض نہیں، پیپلز پارٹی کی وضاحت

image

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز (پی پی پی پی) کے جنرل سیکرٹری نیئر بخاری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزارت دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما نے اپنے ایک بیان میں وزارتیں دیے جانے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کابینہ کا حصہ نہیں ہیں، نامزد وزیراعظم شہباز شریف جس کو چاہیں کابینہ کا حصہ بنائیں۔

اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہونگے، لیگی رہنما عرفان صدیقی کی تصدیق

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے پر پیپلز پارٹی کو اعتراض نہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے اسحاق ڈار کی بات ماضی کی کارکردگی کے حوالے سے کی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US