ایم کیو ایم کا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت حج لینے سے انکار

image

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت حج لینے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ امکان ہے، اس کے علاوہ متحدہ نے 5 وزارتوں کا مطالبہ کیا تھا، مسلم لیگ (ن) نے اسے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت حج کی پیشکش کی تاہم ایم کیو ایم نے دونوں وزارتیں لینے سے انکار کیا۔

ن لیگ اور ایم کیو ایم میں آئینی ترمیم کے حوالے سے معاہدہ طے، دستخط ہو گئے

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ نے کابینہ کے وزیروں کی تعداد کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، وفاقی کابینہ میں وزیروں کی تعداد 20 ہونے پر ایم کیو ایم کو دو وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

انکار کے بعد اب ایم کیوایم کو میری ٹائم کی وزارت مل سکتی ہے لیکن انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ملنے کا کوئی امکان نہیں ، جبکہ سندھ کی گورنرشپ کے حوالے سے ایم کیو ایم میں دو رائے پائی جاتی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US