بیرسٹر گوہر بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین ، عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب

image

بیرسٹر گوہر علی خان پاکستان تحریک انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہئوے ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کیلئے 3 امیدواروں کی درخواست قبول کی تھی تاہم اشرف جباراور اسلم پارٹی مفاد کی خاطر دستبردار ہوئے اور بیرسٹر گوہربلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔

بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب انٹرا پارٹی الیکشن کے باعث سنی اتحاد کونسل میں شامل نہیں ہوئے ، ذرائع

اس کے علاوہ یاسمین راشد پی ٹی آئی پنجاب ، علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا  اور حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

بلوچستان میں پارٹی صدر کے لیے انتخاب ہو رہا ہے جس کے نتائج آنے پر صدر ، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US