بندوق اور ڈنڈے کے زور سے بہتری نہیں آئیگی ، عوام کا فیصلہ قبول کرنا ہو گا ، سراج الحق

image

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی کیخلاف پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ  عوام نے انتخابی دھاندلی کے خلاف فرد جرم عائد کر دی، پہلے ووٹ چوری ہوتے تھے اب نتائج چوری ہوتے ہیں، فارم 45 والے سڑکوں پر جبکہ فارم 47 والے عہدوں کی بندربانٹ میں مصروف ہیں۔

مرکزی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی کا سراج الحق پر اعتماد ، استعفیٰ مسترد کر دیا

انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام لانا ہے تو ادارے آئین اور حلف کی پاسداری کریں، بندوق اور ڈنڈے کے زور سے بہتری نہیں آئے گی، عوام کا فیصلہ قبول کرنا ہوگا، جعلی الیکشن اور جعلی نتائج کے بعد بننے والی حکومت بھی جعلی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن میں نام نہاد کامیابیاں حاصل کرنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ نہیں، یہ ایک دوسرے کو مبارکباد بھی نہیں دے سکتے کیونکہ سب کو حقیقت کا ادارک ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US