بارش و برفباری ، دیر بالا میں سرکاری اسکولوں کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیئے گئے

image

دیر بالا میں شدید موسمی صورتحال کے باعث سرکاری اسکولوں کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق دیر بالا میں برفباری کے سبب کل سے شروع ہونے والے سرکاری اسکولوں کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔ حکام کے مطابق بچوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

پنجاب ،میٹرک سالانہ امتحانات کی حتمی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی

امتحانات ملتوی کرنے کا حکم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالرحمان نے تمام اے ڈی اوز، ایس ڈی اوز کو آڈیو میسج کے ذریعے دیا۔ ڈی اے او ایجوکیشن نے کہا کہ امتحانات ایک ہفتے کے لیے مؤخر کئے گئے ہیں کیونکہ شدید برفباری میں امتحانات لینا مشکل تھا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور چھتیں گرنے سے اب تک 27 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 127 ستائیس مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US